• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

تحریک حماس کی جانب سے بالفور اعلامیے کی مذمت

جمعرات 02-11-2017
in حماس
0
0Pala9100
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ارض فلسطین میں صیہونی ریاست کے قیام کی بنیاد سمجھے جانے والے ’اعلان بالفور‘ کو صدی کا سب سے بڑا فریب اور فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی دستاویز قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ’اعلان بالفور‘ صدی کا سب سے بڑا جرم ، فریب اور فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ تھا۔ فلسطینی قوم آج تک اس نام نہاد اعلان بالفور کی سزا بھگت رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اپنی آزادی، وطن عزیز کو صیہونی پنجے سے آزاد کرانے اور فتح و نصرت کے حصول تک جدو جہد جاری رکھے گی۔ ہم اپنے حقوق کے لیے کسی اعلان بالفور کے فراڈ کو نہیں مانتے۔ برطانیہ کو اس سمجھوتے پر فلسطینی قوم سے معافی مانگتے ہوئے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ کل جمعرات 2 نومبر کواعلان بالفور کی ایک صدی منائی جارہی ہے۔ یہ دراصل 1917ء میں لکھا گیا 67 الفاظ پر مشتمل برطانوی وزیر خارجہ ’آرتھر بالفور‘ کا ایک خط تھا اور اس میں برطانیہ کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر صیہونیوں کے لیے ایک ریاست کے قیام کی حمایت کی گئی تھی۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے تاریخی وطن واپسی، ان کو تاوان کی ادائیگی اور استقلال و آزادی کے سلسلے میں ان کی حمایت کر کے فلسطینیوں سے عملی طور پر معافی کا خواہاں ہو سکتا ہے

حماس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تباہ حال صیہونیوں کو بسانے کے لیے برطانوی حکومت نے فلسطینی قوم کو قربانی کا بکرا بنایا۔ فلسطینی قوم جو صدیوں سے اپنے ملک میں آباد تھی کو بے یارو مددگار کیا گیا۔ اعلان بالفور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ، تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ اور انسانی تہذیب کو تہہ تیغ کرنے کی مجرمانہ دستاویز تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے نہ صرف فلسطینی قوم کے اجتماعی قتل عام کی راہ ہموار کی بلکہ انسانی تاریخ، ثقافت اور تمدن کا بھی قتل عام کیا۔ آج فلسطینی قوم کا ایک ایک فرد برطانیہ سے اعلان بالفور کے سنگین جرم پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ناجائز صیہونی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرکے برطانیہ نے فلسطینی قوم پر بدترین ظلم ڈھایا۔ لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھر بار اور علاقے چھوڑنے پرمجبور کرنے، ہزاروں کو شہید، لاکھوں کو اپاہج اور لاکھوں میں جیلوں میں اذیتیں دینے کا ذمہ دار برطانیہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے ملک کی مکمل آزادی سے کم پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وقت گذرنے سے حقوق ساقط نہیں ہوجاتے۔ برطانیہ کو ایک نا ایک دن اپنی غلطی تسلیم کرکے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی حمایت کرنا ہوگی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتحریک حماس کی جانب سے بالفور اعلامیے کی مذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.