فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تینوں فلسطینی رہنماؤں نے صہیونی دشمن کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے دشمن کے جرائم کا مل کر جواب دینے سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد کے القدس بریگیڈ کے کارکنان پرحملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قیادت اسرائیل کا اہم ہدف ہے۔
خالد مشعل نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے اور ان کی ذمہ داری صیہونی ریاست پرعائد ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کو آج تک نہیں کچلا جاسکا ہے اور آئندہ بھی فلسطینی قوم صیہونی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے ساتھ آزادی کی تحریک جاری رکھے گی۔
