• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی وزارت خارجہ کی صیہونی غنڈہ گردی کی شدید مذمت

پیر 30-10-2017
in فلسطین
0
0Pala9063
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں صیہونی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی جان ومال پرحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو جرائم پیشہ صیہونیوں سے تحفظ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کا فول پروف تحفظ حاص ہوتا ہے اور وہ باقاعدہ فوج کی سرپرستی میں فلسطینی شہریوں جان ومال، ان کی املاک، کسانوں اور ان کی فصلوں بالخصوص زیتون کے پھل دار باغات پر حملے کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی آباد کار غرب اردن اور وادی اردن بالخصوص دور دراز کےعلاقوں میں طاقت کے زور پر فلسطینیوں کے گھروں پر قبضہ کرتے ہیں۔

صیہونی شرپسندوں نے زیتون کے پھل اتارنے کے موجودہ موسم کے دوران فلسطینی کسانوں کو زیتون کے  6 ہزار پھل دار پودوں سے محروم کیا ہے۔ بیان میں صیہونیوں کی غنڈہ گردی کو منظم ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس پر سختی سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد صیہونی ریاست نے غرب اردن 131 اور مشرقی بیت المقدس میں 10 بڑی اور 116 چھوٹی صیہونی کالونیاں قائم کرکے ان میں لاکھوں کی تعداد میں صیہونی اشرار کو آباد کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.