مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جزیرہ نما سیناء کے قریب مصری سرحد پر اسرائیلی فوج کی ایک پارٹی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تاہم اس فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے شمالی جزیرہ نما سیناء سے بارڈ پولیس کی ایک پارٹی پار اس وقت فائرنگ کی گئی جب اہلکار سرحدÂ پرمعمول کے گشت میں مصروف تھے تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ فوجی گاڑی کو گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں گاڑی متاثر ہوئی ہے۔
