• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’اعلان بالفور’ کا صد سالہ جشن منانے پر برطانیہ کو ہرجانے کا نوٹس

ہفتہ 28-10-2017
in فلسطین
0
0Pala9039
0
SHARES
2
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی نے برطانیہ کی جانب سے فلسطین کی تقسیم کے حوالے سے بدنام زمانہ ’اعلان بالفور‘ کی صد سالہ تقریبات اور اس حوالے سے جشن منانے کی تیاریوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی حکومت کو اعلان بالفور کا جشن منانے پر ہرجانے کا نوٹس بھیجیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی برطانیہ کو اعلان بالفور کےسو سال پورے ہونے پرجشن منانے پر ہرجانے کا نوٹس بھیجے گی کیونکہ اعلان بالفور کے ذریعے فلسطین میں ایک غیرقانونی صیہونی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی گئی تھی۔

ریاض المالکی نے فلسطینی سرکاری ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو اعلان بالفور کے سو سال پورے ہونے پر فلسطینی قوم سے معافی مانگنی چاہیے، مگر برطانوی حکومت فلسطینی قوم سے معافی مانگنے کے بجائے قابض صیہونیوں کو خوش کرنے کے لیے اعلان بالفور کا جشن منا رہی ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانوی حکومت کا موقف برطانوی عوام کے انداز فکر کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ برطانوی عوام انسانی حقوق اور فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ برطانوی حکومت کو اعلان بالفور کا جشن منانے کے بجائے اس تاریخی جرم اور غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں فلسطینی قوم کو بنیادی حقوق سے محروم کیے جانے پر معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اعلان بالفور کے ذریعے فلسطین میں ایک ناجائز اسرائیلی ریاست کےقیام کی راہ ہموار کی۔ اب صیہونی ریاست فلسطینی قوم کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔ فلسطینیوں نے اپنےاوپر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی عدالتوں میں اٹھانے اورعالمی اداروں میں معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو برطانیہ حکومت نے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے بجائے ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

خیال رہےکہ آج سے 100 سال پہلے برطانوی استبداد نے صہیونیوں کی خوش نودی کے لیے ارض فلسطین میں صیہونی آباد کاری کا ایک سمجھوتہ کیا تھا۔ یہ سمجھوتہ اعلان بالفور کے نام سے مشہور ہوا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.