• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی بائیکاٹ تحریک کے خلاف خفیہ صیہونی ہاتھ سرگرم

جمعرات 26-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9024
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے یورپی ملکوں اور شمالی امریکا کے ممالک میں خفیہ صیہونی ہاتھ سرگرم ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبارات میں شائع رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شمالی امریکا اور یورپی ملکوں میں خفیہ صیہونی گروپ گذشتہ دو سال سے ’BDS‘ تحریک کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

خیال رہے کہ ’BDS‘ نامی یہ تحریک گذشتہ کئی سال سے دنیا بھر میں صہیونی ریاست کے اقتصادی، سماجی، سیاسی اور سفارتی محاذوں پر بائیکاٹ کے لیے کام کر رہی ہے۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق بائیکاٹ تحریک کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں اور یورپی ملکوں میں ان کے ایجنٹوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی مصدقہ دستاویزات ملی ہیں۔ ان دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ اسرائیل نے عالمی ماہرین قانون اور وکلاء پر مشتمل ایجنٹوں کے لیے ’سیڈلی اوسٹٰین‘ کے نام سے ایک دفتر کرائے پر لیا ہے۔ یہ نام نہاد وکلاء بائیکاٹ تحریک کے اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے قانونی محاذ پر سرگرم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست کے بائیکاٹ تحریک کو ناکام بنانے کے لیے اس گروہ کو26 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت قانون اور اسٹریٹیجک امور نے اس خفیہ اسرائیلی ہاتھ  کےبارے میں کسی قسم کی وضاحت سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ سیاحت کے حوالے سے یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی کابینہ کی سیاسی و سیکیورٹی کمیٹی نے دو سال پیشتر وزارت برائے تزویراتی امور کو اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے سرگرم تحریک کو ناکام بنانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اس کے بعد وزارت برائے اسٹرٹیجک امور نے اس پرعمل درآمد کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعالمی بائیکاٹ تحریک کے خلاف خفیہ صیہونی ہاتھ سرگرم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.