• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایران فلسطینی تحریک مزاحمت میں خصوصی معاونت کار ہے:العاروری

منگل 24-10-2017
in حماس
0
0Pala8923
0
SHARES
3
VIEWS

تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ ایران فلسطینی تحریک مزاحمت کا خصوصی معاونت کار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے مظالم کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو سپورٹ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اپنے دورہ ایران کے دوران تہران میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے العاروری نے کہا کہ حماس اور ایران کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ اگر دونوں میں کسی قسم کے بعض امور میں اختلاف رائے تھا تو وہ ختم ہوگیا ہے۔ حماس اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون جاری ہے۔

خیال رہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد حال ہی میں ایران کے دورے پر تہران پہنچا تھا جہاں وفد نے ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

العالم ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں العاروری نے کہا کہ حماس کے وفد اور ایرانی قیادت کے درمیان سب سے اہم موضوع فلسطینیوں می معاونت اور حمایت ہے اور اسی موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں العاروری نے کہا کہ ایران خطے کی ایک بڑی سیاسی، تزویراتی، نظریاتی اور مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے والی قوت ہے۔ ہم ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے ضرورت مند ہیں۔ فلسطینی قوم کو آزادی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ایران جیسے ممالک کی حمایت درکار ہے۔

العاروری کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ تہران فلسطینی قوم کی ہرممکن مدد اور تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔ یہ ایران کا اصولی موقف ہے اور اسے کسی صورت میں ترک نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی سب سے اہم امداد حماس کے عسکری ونگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ القسام بریگیڈ کی حربی اور جنگی صلاحیت میں بہتری فلسطینیوں کے لیے غیرمعمولی امداد ہے۔ اس کے علاوہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ایران براہ راست حماس کی بھی مدد جارے رکھے گا۔

ایک سوال کے جواب میں حماس رہنما نے تسلیم کیا بعض ممالک ان کی جماعت پر ایران سے دوری اختیار کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں مگر حماس کو ایسے کسی بھی دباؤ سے کوئی خوف نہیں اور نہ ہی حماس کسی کے دباؤ میں آ کرایران سے تعلقات ختم کرے گی۔ حماس نے قضیہ فلسطین کی حمایت کی بنیاد پر تمام مسلمان اور عرب ممالک کے ساتھ یکساں برادرانہ تعلقات کے قیام کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieایران فلسطینی تحریک مزاحمت میں خصوصی معاونت کار ہے:العاروری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.