نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں صیہونی فوج نے بیت فوریک کے مقام پر نہتے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں لوٹ مار کی ظالمانہ مہم کے دوران شہریوں کو نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کو علی الصباح ڈاکو صفت صیہونی فوج کی بھاری نفری نابلس کے نواحی علاقے بیت فوریک میں داخل ہوئی اور فلسطینی شہریوں کے گھروں میں تلاشی کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا۔لٹنے والے ایک فلسطینی شہری احمد حننی نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نےÂ شہریوں کو ان کے گھروں میں یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔
اس کے علاوہ راہ گیروں کی جیبوں کی تلاشی لی گئی اور جس کے پاس جتنے پیسے تھے چھین لیے گئے۔ احمد نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے س کا شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد جیب کی تلاشی کی اور جیب میں موجود چار سو شیکل کی رقم بھی چھین لی۔
