• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطین میں ایک دھڑ والی جڑواں بچیوں کی پیدائش

پیر 23-10-2017
in غزہ
0
0Pala8990
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے 10 سال سے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک خاتون نے دو ایسی جڑواں بچیوں کو جنم دیا ہے جن کے جسم آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال دونوں بچیاں بہتر حالت میں ہیں تاہم انہیں ایک دوسرے سے جدا کرنے کے لیے بیرون ملک لے جانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پیدائشی ایک دوسرے سے جڑی بچیوں کو الگ کرنے کے لیے ضروری طبی سہولیات موجود نہیں۔ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک لے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

جڑواں بچیوں کے ایک قریبی عزیز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ہم اس انوکھے انداز میں پیدا ہونے والی بچیوں کے بیرون ملک علاج کے خواہاں ہیں۔

درایں اثناء غزہ کے الشفاء اسپتال میں نرسی شعبے کے سربراہ علام ابو حمدہ نے کہا کہ اسپتال میں گذشتہ روز ایک خاتون نے دو ایسی جڑواں بچیوں کو جنم دیا ہے جن کے پیٹ اور ایک پنڈلی آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں بچیوں کو آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان بچیوں کو جسم ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لیے غزہ کی پٹی میں کوئی انتظام نہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ان بچیوں کے مناسب علاج اور انہیں ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لیے بیرون ملک لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

دونوں بچیوں کے پیٹ جڑے ہونے کے ساتھ ایک ایک پنڈلی بھی آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔ تاہم ان دونوں کے ہاتھ اور ایک ایک ٹانگ الگ الگ ہیں۔ وہ فی الحال اسپتال ہی میں ہیں تاہم ان کی طبی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک کیس 2016ء کے آخر میں غزہ میں پیش آیا تھا تاہم مناسب طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور بیرون ملک سفر پر عاید پابندیوں کے باعث ان بچیوں کی زندگی نہیں بچائی جاسکی اور وہ دونوں فوت ہوگئی تھیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر سنہ 2007ء کے بعد سے اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین میں ایک دھڑ والی جڑواں بچیوں کی پیدائش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.