• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایران کی مزاحمت پر کار بند رہنے کی پالیسی پر حماس کی تحسین

پیر 23-10-2017
in حماس
0
0Pala8989
0
SHARES
5
VIEWS

تہران  – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایران نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قابض اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت کے اصول پرقائم رہنے کی پالیسی کی تحسین کرتے ہوئے حماس کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی گارڈین کونسل کے اسٹریٹجک اسٹڈی سینٹر کے چیئرمین علی ولایتی نے حماس کے دورہ ایران پرآئے وفد سے تہران میں ملاقات کی۔

اس موقع پر حماس کی قیادت نے ایرانی رہنما کو یقین دلایا کہ حماس اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے اپنے فیصلے اور دیرینہ پالیسی پر کار بند ہے۔ ایرانی عہدیدار نے حماس کی مزاحمت پر قائم رہنے کی پالیسی کی تحسین کی۔

قبل ازیں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں ایران کےدورے پر آئے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین علی لاری جانی سے بھی ملاقات کی۔ ایرانی رہنماؤں اور حماس قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، فلسطینیوں میں مصالحت کے فیصلے اور دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی قیادت نے حماس رہنماؤں کو یقین دلایا کہ تہران فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

علی لاریجانی نے کہا کہ ایران حماس کی اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی پالیسی پر کار بند رہنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

خیال رہے کہ حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں دو روز قبل ایران پہنچا تھا۔

وفد کی قیادت جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر العاروری کررہے ہیں جب کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق، محمد نصر،اسامہ حمدان، زاھر جبارین، سامی ابو زھری اور خالد القدومی بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieایران کی مزاحمت پر کار بند رہنے کی پالیسی پر حماس کی تحسین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.