• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دو ماہ کے بعد قیدیوں کے امور کا نیا اسرائیلی رابطہ کار مقرر

اتوار 22-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8980
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دو ماہ کے بعد’یارون بلوم‘ کو غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرایئلیوں کے امور کے لیے نیا رابطہ کار مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل نیتن یاھو نے اپنے ملٹری سیکرٹری الیعیزر ٹولڈانو کو فلسطینی مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کے امور کا عبوری رابطہ کار مقرر کیا تھا۔ اب ان کی جگہ ایک نیا اور مستقل رابطہ کار مقرر کیا ہے جو قیدیوں کے امور کو ڈیل کرنے کی ذمہ داری سنھبالے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو نے غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کے اہل خانہ کو ٹیلیفون کرکے انہیں نئے رابطہ کار کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ یقین دلایا ہے کہ غزہ میں یرغمال فوجیوں کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے قیدیوں کے امور کو ڈیل کرنے کی ذمہ داری ’لیئور لوٹان‘ کو دی گئی تھی مگر انہوں نے اگست 2017ء کو اس ذمہ داری سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیو لوٹان کی طرف سے حکومت کو فلسطینی اسیران کی رہائی کے حوالے سے جو تجاویز دی گئی تھیں انہیں مسترد کردیا گیا تھا۔ یہ تجاویز مصری حکومت کی طرف سے انہیں دی گئی تھیں کیونکہ مصر فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کررہا تھا۔

فلسطینی تنظیموں نے مصری تجاویز سے اتفاق کیا تھا تاہم صہیونی حکومت نے ان تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مصر کی تجاویز قبول نہیں۔

مصر نے سنہ 2011ء میں بھی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ کرایا تھا جس کے تحت مجاھدین نے گیلاد شالیت نامی یہودی فوجی کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے 1050 فلسطینی قیدی رہا کیے تھے۔

عبرانی ٹی وی 7 کے مطابق لوٹان نے فلسطینی تنظیموں کی فراہم کردہ تجاویز سے اتفاق کیا تھا تاہم حکومت نے ان تجاویز کو مسترد کردیا جس کے بعد انہں نے قیدیوں کے امور کی نگرانی سے علاحدگی اختیار کرلی تھی۔ اس کے بعد یہ ذمہ داری کسی کےپاس نہیں تھی۔ وزیراعظم نے مغوی فوجیوں کےاہل خانہ کے دباؤ کے بعد عبوری طور پر اپنے ملٹری سیکرٹری کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق شاؤل فیملی نے وزیراعظم اور حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے سپاہیوں کی رہائی میں دلچسپی کا مظاہرہ نہ کرنے پر نیتن یاھو اور ان کی کابینہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے حکومتی رویے سے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدو ماہ کے بعد قیدیوں کے امور کا نیا اسرائیلی رابطہ کار مقرر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.