• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حق کے طرف دار، مسلح مزاحمت سے دست بردار نہیں ہوں گے: حماس

ہفتہ 21-10-2017
in حماس
0
0Pala8969
0
SHARES
2
VIEWS

استنبول – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک قائد ماھر صلاح نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وطن عزیز کی آزادی اور سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے مسلح مزاحمت سے دست بردار نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ حق اور انصاف کے حصول کے لیے حماس ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور ائندہ بھی حق و انصاف کی طرف دار رہے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں جاری نویں القدس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ حماس اور فلسطینیی قوم مزاحمت سے دست بردار ہوجائے گی تو وہ غلط فہمی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ پراعتماد رہیں۔ حماس مزاحمت سے دست بردار نہیں ہوگی۔ مسلح جہاد حماس کے نام کا حصہ ہے۔

ماہر صلاح نے کہا کہ صیہونیوں کو بھی اسرائیلی ریاست کے زوال کا یقین ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو بھی صیہونی ریاست کے ایک سو سال پورا ہونے کا یقین نہیں کرتے۔ ہمیں اس پر زیادہ اعتماد اور وثوق کے ساتھ یقین کرنا چاہیے۔

حماس رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت ہمیشہ حق کی طرف دار رہی ہے۔ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے ممالک اور جماعتوں کی حماس شکرگذار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس تمام فلسطینی قوتوں کے ساتھ مل کر قوم کی خدمت کرنا اور قومی حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد کرنا چاہتی ہے۔ فلسطینی دھڑوں مصالحت حماس کی قومی خدمت کے جذبے کے عکاسی ہے۔ فلسطینی جماعتوں میں صلح کا سب سے زیادہ فائدہ فلسطینی قوم کو پہنچے گا۔

ماھر صلاح کا کہنا تھا کہ حماس نے قومی حقوق کے حصول کے لیے مصالحت کی اور مصالحت کے لیے غیرمعمولی لچک دکھائی ، جس کے بعد ہم غزہ اور غرب اردن کو ایک دوسرے کے قریب کرنے میں کامیاب ہوئے۔ حماس نے مصالحت کو کامیاب بنانے کے لیے جتنی قربانی دی، دوسرے فریق کی طرف سے نہیں دی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحق کے طرف دار، مسلح مزاحمت سے دست بردار نہیں ہوں گے: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.