مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ کل بدھ کو 60 صیہونی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اوّل میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجÂ نے مسجد الاقصیٰ میں بدھ کو دن کے پہلے حصے میں اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں صیہونی اشرار نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صیہونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صیہونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ادھر فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے سیکڑوں فلسطینیوں کے شناختی کارڈ ضبط کرلیے۔ یہ شناختی کارڈ مسجد سے واپسی پرانہیں واپس کیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ’باب الاسباط‘ سے ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم تفتیشی مرکز منتقل کردیا۔
