• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ابو ظہبی: کھیل کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت

منگل 17-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8916
0
SHARES
0
VIEWS

ابو ظہبی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت کی خفیہ اجازت دی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ابو ظہبی حکومت نے ملک میں ہونے والے ’جوڈو‘ کے’گریند پیس‘ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اسرائیلی کھلاڑیوں کی شمولیت کی اجازت دی ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں۔

رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ ابو ظہبی میں 26 سے 28 اکتوبر کے دوران منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں متوقع طور پر اسرائیل کے 12 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

اسرائیلی کھلاڑیوں میں ریو میں ہونے والے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اوری ساسون بھئی شرکت کریں گے۔ ساسون نے اپنے مصری حریف اسلام شہابی کو شکست دے دی تھی۔ میچ شروع ہونے سے قبل شہابی نے اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔

رپورٹ میں کا گیا ہے کہ ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے جوڈو مقابلوں میں شریک اسرائیلی کھلاڑیوں کی کھیل کے دوران پہنی جانے والی شرٹس کی پشت پر اسرائیل کے بجائے’ عالمی جوڈو فیڈریشن‘ کا سلوگن لگایا جائے گا۔

مقابلوں کے دوران کسی اسرائیلی کھلاڑی کی کامیابی کی صورت میں اسرائیل کا پرچم لہرانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم عالمی جوڈو فیڈریشن کا پرچم لہرایا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.