مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی مرکزی عدالت نے وسطی فلسطینÂ میں تین چار صیہونیوں کے قتلÂ کے الزام سمیت 41 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تینوں فلسطینیوں پر جون 2016ء میں تل ابیب کے قریب ’سارونا مارکیٹ‘ چار صیہونی اباد کاروں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق تین فلسطینیوں محمود، خالد مخامرہ پر قتل عمد اور ان کے کزن یونس زین پر ان کی معاونت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تینوں فلسطینیوں پرمجموعی طور پر اکتالیس الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
تینوں فلسطینی نوجوان جو آپس میں رشتہ دار بھی ہیں غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے یطا قصبے کے رہائشی ہیں۔
ان تینوں پر تین اسرائیلیوں کو ہلاک اور 41 کو زخمی کرنے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے، اسلحہ خریدنے، قتل، قتل عمد میں معاونت،حملے کے لیے گھڑیاں،چمڑے کے بیگ، جوتے، عینکیں اور دیگر چیزیں خرید کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان پرÂ غیرقانونی فائرنگ،’کارل گوستاؤ رائفل‘ خریدنے، دہشت گردی کی کئی دوسری دفعات کے تحت اسے ان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ تینوں فلسطینیوں نے بدھ 8 جون 2016ء کو تل ابیب کے ایک تجارتی مرکز میں فائرنگ کرکے چار صیہونیوں کو ہلاک اور اکتالیس کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
