غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مصر کے جزیرہ نما سیناء کے شمالی علاقے میں پرتشدد کارروائی کے بعد غزہ کی بیرونی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل مصری حکومت کی طرف سے سوموار سے جمعرات تک رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمد روفت کے لیے انسانی بنیادوں پر کھولنے کا اعلان کیا تھا۔گذشتہ روز شمالی سیناء میں ایک جھڑپ میں چھ مصری فوجی اور 24 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی تھی۔
غزہ کی پٹیÂ کے گذرگاہ کے امور کےڈائریکٹر ھشام عدوان نے کہا کہ مصری حکام کی طرف سے انہیں بتایا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ کو دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔
عدوان نے بتایا کہ مصری حکام کی طرف سے انہوں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ نماسیناء میں کشیدگی کے بعد رفح گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ معطل کردیا ہے تاہم اس کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مصر کے جزیرہ نما سینا میں ایک جھڑپ میں چھÂ مصری فوجی اور 24 جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔
