فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجÂ نے مسجد الاقصیٰ میں بدھ کو دن کے پہلے حصے میں اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں صہیونی اشرار نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صہیونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مسجد اقصیٰ کے محافظوں کا کہنا ہے کہ صہیونی آباد کار مسجد میں دھاووں کے دوران درختوں کی سبز ٹہنیاں بھی ساتھ لائے تھے۔
