• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غرب اردن:حماس وفد کو قاہرہ مذاکرات میں جانے سے روک دیا گیا

منگل 10-10-2017
in حماس
0
0Pala8847
0
SHARES
3
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کو مصر میں فلسطینی دھڑوں میں آج ہونے والے مذاکرات میں جانے سے روک دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما حسن یوسف نے ایک بیان میں بتایا کہ جماعت کا ایک وفد قاہرہ میں مذاکرات میں شرکت کے لیے جانے کی تیاری کررہا تھا مگر صہیونی حکام نے انہیں جانے سے روک دیا۔

الشیخ حسن یوسف نے بتایا کہ مصری حکام کی طرف انہیں بتایا گیا کہ اسرائیل نے حماس کے وفد کو مذاکرات میں شرکت کے لیے قاہرہ آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

فلسطینی رکن پارلیمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی دھڑوں کے درمیان ہونے والی مفاہمتی مساعی کو ناکام بنانے کی سازشیں کررہا ہے۔ غرب اردن میں حماس کے وفد کو روکنا فلسطینیوں میں انتشار پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ حماس ان سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی دھڑوں مذاکرات کی کوششوں پر اثرانداز ہونے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔ اسرائیلی سازش فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت پر اثرانداز نہیں ہوسکتیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی تنظیمیں بالخصوص حماس اور فتح آج مصر کی نگرانی میں قاہرہ میں مذاکرات کررہی ہیں۔ مصالحت کے لیے ہونے والے یہ مذاکرات تین روز تک جاری ہیں گے۔ ان مذاکرات میں غزہ اور بیرون ملک سے حماس کی قیادت اور تحریک فتح سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین حصہ ہے رہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن:حماس وفد کو قاہرہ مذاکرات میں جانے سے روک دیا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.