مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں موبائل فون کی سہولیات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ’بیلیفون‘ نے موبائل کمیونی کیشن کی بین الاقوامی فرم ’ٹیلیفونیکا‘ کے ساتھ حال ہی میں ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ٹیلیفونیکا اسرائیلی موبائل کمپنی کو ’جدید ترین ڈیٹا اینالائزنگ سافٹ ویئر‘ فروخت کرے گی جس سے اسرائیلی موبائل سیٹ تیارکرنے والی کمپنی ’بیلیفون‘ اپنے سیٹوں میں انسٹال کرکے ان کی مدد سے صارفین کے بارے میں جدید ترین معلومات کے حصول کی راہ ہموار کرے گی۔ اس طرح اسرائیل کی موبائل سیٹ تیار کرنے والی یہ کمپنی صارفین کی جاسوسی کرسکے گی۔
اخبار ’دی مارکر‘کے مطابق ’اسمارٹ ڈیٹا‘ کے عنوان سے یہ پروگرام صارفین کے بارے میں انتہائی حساس معلومات بھی مہیا کرسکے گا۔
کمپنی یہ معلومات بعد ازاں اسرائیلی بلدیہ کی انتظامیہ، حکومتی اداروں، سیکیورٹی اداروں حتیٰ کہ کمرشل اداروں کو بھی فروخت کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق ’بیلیفون‘ صارف کی تازہ ترین لوکیشن،(موجودگی کی جگہ)، جغرافیائی محل وقوع، عمر، جنس، رہائش گاہ اور دیگر معلومات فراہم کرے گی۔ بعد ازاں یہ معلومات مختلف مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکیں گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس پروگرام کی مدد سے صارفین کے بارے میں دقیق معلومات حاصل کرے سکے گی جبکہ موجودہ سافٹ ویئر صارفین کے بارے میں باریکی کے ساتھ معلومات فراہم نہیں کرتے۔
