• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصالحت کی آڑ میں قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازش پر انتباہ

ہفتہ 07-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8807
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی جہاد نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کے درمیان قومی مفاہمت اپنی جگہ اہم اور وقت کی ضرورت ہے مگر فلسطینیوں کو مصالحت کے پیچھے چھپی عالمی سازشوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازش کی جاسکتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جہاد کے مرکزی رہنما الشیخ خالد البطش نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ  امریکا، یورپی یونین، اقوام متحدہ اور روس پر مشتمل گروپ چار فلسطینیوں میں مصالحت کو قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو مصالحت کے دوران دیرینہ قومی مطالبات، اصولوں اور بنیادی حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی سے متنبہ رہنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد کے رہنما نے ان خیالات کا اظہار اسلامی جہاد کی 30 ویں یوم تاسیس کے موقع پر غزہ کی پٹی میں نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور تحریک فتح کے درمیان ہونے والا مفاہمتی معاہدہ قابل تحسین اقدام ہے۔ فلسطینیوں میں مفاہمت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے اور صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں میں مفاہمت اور مصالحت کوقضیہ فلسطین کے تصفیے پر منتج نہیں ہونا چاہیے۔

خالد البطش کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پرمجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن فلسطینیوں کو باہم لڑانے کے ساتھ ساتھ علاقوں انہیں مختلف علاقوں میں الجھانے کی کوشش کررہا ہے۔ غزہ اور غرب اردن کے بغیر فلسطینی ریاست کا کوئی تصور قبول نہیں کیا جاسکتا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.