فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی نائب وزیر دفاع ایلی بن ڈھان ایک بیان جسے ’0440‘ عبرانی نیوز ویب پورٹل نے شائع کیا ہے میں کہا ہے کہ ان کا ملک کیٹلانیا میں آزادی کے لیے ہونے والے ریفرینڈم کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپین کیٹلانیا کی علاحدگی کی مخالفت کرکے منافقت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ صوبہ کیٹلانیا کو علاحدگی کا حق حاصل ہے۔
خیال رہے کہ اسپین فلسطینیوں کی آزادی کا پُرزور حامی سمجھا جاتا ہے۔ صہیونی نائب وزیر نے کیٹلانیا صوبے کی علاحدگی کی حمایت تو کی مگر وہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے سے مسلسل انکار کرکے سب سے بڑے منافق کا کردار ادا کررہا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسپین کے صوبہ کیٹلانیا میں آزادی کے حق میں ہونے والے ریفرینڈم میں 90.9 فی صد لوگوں نے آزادی کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔
