• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی گھر گھر تلاشی، 13 فلسطینی گرفتار

منگل 03-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8771
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی منگل کے روز جاری رہنے والی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں مین کم سے کم تیرہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے  مطلوب افراد سمیت 8 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے سات فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے غرب اردن  کے جنوبی شہر الخلیل میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائی کے دوران مقامی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر دھاتی گولیوں، آنسوگیس کی شیلنگ اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔ دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

ادھر شمالی رام اللہ الجلزون پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران محمود ابو حمزہ نامی شہری کو حراست میں لے لای گیا۔

جنوبی شہر بیت لحم میں وادی شاھین کے مقام پر اسیر فلسطینی انس نواورہ کے گھر میں تلاشی لی گئی۔ نواورہ کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

صہیونی فوج نے مغربی رام اللہ کے علاقے بدرس سے 30 سالہ سابق اسیر بہاء محمد عوض کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک کی شناخت موسیٰ الرجبی کے نام سے کی گئی ہے۔

ادھر بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ سے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

صہیونی فوج نے شہید نمر الجمل کے اہل خانہ کو مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ نمر الجمل نے چند روز قبل ایک فدائی حملے میں تین صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ جوابی کارروائی میں صہیونی فوج نے شہید فدائی حملہ آور کے خاندان کو اجتماعی سزا دینے کے لیے ان کےمکان کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی گھر گھر تلاشی، 13 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.