• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطین کی 120 این جی اوز نے قومی مفاہمتی مساعی کی حمایت کردی

منگل 03-10-2017
in غزہ
0
0Pala8763
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں نجی شعبے میں کام کرنے والی 120 فلاحی، رفاعی اور انسانی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے لیے ہونے والی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ’این جی اوز‘ کی جانب سے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ نجی سیکٹر میں کام کرنے والے ایک سو بیس اداروں اور تنظیموں نے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت فلسطین میں قومی مفاہمت کے لیے عوام میں آگاہی کے ساتھ اس قومی مقصد کی حمایت کا حصول ہے۔

فلسطینی تنظیموں نے ایک مشترکہ پیٹیشن پر دستخط کیے ہیں۔ پیٹیشن میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں اتحاد اور قومی یکجہتی پوری فلسطینی قوم کی مشترکہ آواز ہے۔ فلسطینیوں کی جمہوری بنیادوں پر وحدت وقت کی اہم ضرورت ہے اور ملک کی تمام این جی اوز قومی مفاہمتی اور مصالحتی مساعی کی حمایت کرتی ہیں۔

فلسطینی این جی اوز نیٹ ورک کی رابطہ کمیٹی کی رکن ھالہ جبر نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور پوری فلسطینی قوم اتحاد اور قومی یکجہتی کے ایک نئے سفر کی شروعات کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں میں اتحاد قومی اور جمہوری اصولوں کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی مفاہمت اور مصالحت کا عمل فلسطینی دھڑوں کی سنجیدگی کا امتحان ہے۔ ھالہ جبر نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی طرف سے مفاہمت کے لیے لچک کا مظاہرہ کرنے اور مصر کی طرف سے مصالحتی کوششوں کی سرپرستی کرنے کی تحسین کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین کی 120 این جی اوز نے قومی مفاہمتی مساعی کی حمایت کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.