• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مذہبی تہوار،غرب اردن 11 روز کے لیے اسرائیلی فوج کے حوالے

پیر 02-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8754
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عبرانی سال نو اور یہودیوں کے مذہبی تہوار ’عید العرش‘ کی نام نہاد سرگرمیوں کی آڑ میں  اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تمام شہروں کو آئندہ گیارہ روز تک سیل کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کے مغربی کنارے اور سنہ 1948ء کے علاقوں میں آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والے تمام راستے سیل کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سو موار 02 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک غرب اردن کے شہروں میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ اس دوران فلسطینیوں کو پبلک مقامات کی طرف جانے اور صہیونی کالونیوں کے قریب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غرب اردن، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقوں میں فوج کی تعینات صہیونیوں کے مذہبی تہوار ’عید العرش‘ کی تقریبات کے موقع پر کی گئی ہے

دوسری جانب مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے غیراعلانیہ کرفیو لگا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے غرب اردن میں کئی روز تک فوج کی تتعیناتی کی مخالفت کی ہے تاہم وزیرداخلہ کے پرزور مطالبے پر وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے نام نہاد سیکیورٹی پلان کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی حکام کی طرف سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ کسی فلسطینی کو بغیر اجازت کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف ہنگامی حالات میں پیشگی اجازت کے بغیرہی غرب اردن سے 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار عموما فلسطینیوں کے لیے پابندیوں کا پیغام بن کرآتے ہیں۔ ان تہواروں کی آڑ میں صہیونی فوج فلسطینیوں کے خلاف سنگین پابندیاں عائد کرتی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جاتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.