مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ہندوستانی ایئرفورس کو اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد نے جدید اقسام کے جاسوسی آلات فراہم کردیئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنگ کے حوالے سے ہندوستانی ایئرفورس کو اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد نے جدید اقسام کے جاسوسی آلات فراہم کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے دفاعی معاہدوں میں پہلی بار اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے بھارت کی ایئرفورس کو جدید اقسام کے ہزاروں آلات مہیا کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔اس سلسلے میں 22ستمبر کو موساد کے اہم اہلکاروں نے دہلی میں بھارتی ایئرفورس کے حکام سے ملاقات کی اور انہیں معاہدہ 2014کے تحت 1021اقسام کے جدید جاسوسی آلات مہیا کردیئے ۔
موساد کے وفد نے اس حوالے سے بھارت کی ایئرفورس کے اہم افراد کو چند ماہ پہلے ان جدید اقسام کے آلات کے استعمال کی تربیت بھی دی تھی ۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اسرائیل 2018میں بھارتی ایئرفورس کو 16جدید لڑاکا طیارے دے گا۔