• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’اعلان بالفور‘ پر برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

بدھ 27-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8722
0
SHARES
1
VIEWS

جنیوا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جنیوا میں جاری انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سرگرم اداروں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آج سے ایک سو سال قبل ارض فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کے بدنام زمانہ ’معاہدہ بالفور‘ پر فلسطینی قوم سے معافی مانگے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 36 اجلاس کے موقع پر ’فلسطینی مرکز برائے حق واپسی‘ کی طرف سے ’معاہدہ بالفور‘ کی ایک صدی مکمل ہونے پر اس اعلان کے فلسطینی قوم اور خطے پر مرتب ہونے والے اثرات پر بحث کا آغاز کیا۔

فلسطین اور عالمی اداروں میں رجسٹرڈ مرکز برائے حق واپسی اور دیگر تنظیموں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم سے اعلان بالفور پر معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ فلسطین میں یہودیوں کو آباد کرنے کی اپنی تاریخی غلطی کا اعتراف کرے۔

انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرون ملک فلسطین پیپلز کانفرنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان ابو ستۃ نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اعلان بالفور کے ذریعے فلسطین میں یہودیوں کو غیرقانونی طور پر بسانے کی سازش تیار کی۔ فلسطینیوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے جب کہ صہیونی ریاست کو برطانیہ اور پورے مغرب نے ہر میدان میں معاونت فراہم کی۔ فلسطینی قوم جس ظلم اور بربریت کا سامنا کررہی ہے اس میں برطانیہ بھی قصور وار ہے۔

اعلان بالفور کے تحت اور بعد کے تمام معاہدوں میں فلسطینیوں کا حق خود ارادیت بھی تسلیم کیا گیا تھا مگر فلسطینی قوم آج بھی سوال کرتی ہے کہ اسے اسی کے وطن میں جینے کا حق کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ لاکھوں فلسطینیوں کو طاقت کے بل پران کے وطن سے نکال دیا گیا۔ ان کی جائیدادوں پر صہیونیوں کو قبضہ کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی۔ اس لیے وہ یہ مطالبہ کرنے میں حق بہ جانب ہیں کہ برطانوی حکومت فلسطینی قوم پر صہیونی سامراجیت مسلط کرنے کی اپنی غلطی تسلیم کرے۔

ابو ستۃ نے کہا کہ اعلان بالفور کو منظور کیے ایک صدی ہونے کو ہے مگر فلسطین قوم پر اس کے وطن میں ہرآنے والا دن مشکل بنایا جا رہا ہے۔ جب تک فلسطینی قوم کو اس کا حق خود ارادیت نہیں دیا جائے گا اس وقت تک پورے خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.