• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی شہری کو تا حیات عمر قید

بدھ 27-09-2017
in فلسطین
0
0Pala5893
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت نے ایک 37 سالہ فلسطینی شہری کو ایک فدائی کارروائی میں صہیونی آباد کار کو قتل کرنے کے الزام میں تا حیات عمر قید اور ساڑھے تین لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی ایک فوجی عدالت نے 37 سالہ امجد مصطفیٰ النجار‘ کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر  جون 2015ء کو ایک فدائی حملے میں ایک صہیونی آباد کار کو ہلاک کرنے کے الزام میں عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔

سزا سنائے جانے کے وقت امجد النجار کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا مگر اسے اپنے حق میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی اس کی اہلیہ اور بچوں کو عدالت میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ امجد النجار شادی شدہ اور دو بچوں کا والد ہے۔

خیال رہے کہ امجد النجار نے ایک دوسرے فلسطینی اسیر عبداللہ اسحاق حامد کے ساتھ مل کر ’شفوت راحیل‘ نامی ایک صہیونی کالونی کے قریب غاصب صہیونیوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک صہیونی آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

عوفر فوجی عدالت دوسرے ملزم عبداللہ اسحاق کو بھی اس سے قبل عمر قید کی سزا سنا چکی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی شہری کو تا حیات عمر قید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.