مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی بچے کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے سوموار کو مسجد اقصیٰ کے قریبی سلوان ٹاؤن سے ایک بچے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی لڑکے کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے باب العامود کے مقام پر پولیس پارٹی پر سنگ باری کی۔ سنگ باری میں کسی پولیس اہلکار کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سنگ باری کرنے والے ایک کم عمر فلسطینی لڑکے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے تفتیش کے لیے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
