غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے تعاون سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینی شہریوں نے گذشتہ روز غرب اردن میں قائم اسرائیل کی ’رامون‘ جیل میں ملاقات کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریڈ کراس کی خاتون ترجمان سھیر زقوت نے بتایا کہ گذشتہ روز8 بچوں سمیت27 فلسطینی شہریوں نے’رامون‘ میں اپنے اسیر 16 اقارب سے ملاقات کی۔ادھر ریڈ کراس کے ڈائریکٹر گیلان ڈیفورن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتایا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے ہمراہÂ جیل گئے جہاں اسیران کے اقارب کے ساتھ ان کی ملاقاتیں کرائی گئیں۔
گذشتہ ہفتے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی ترجمان زقوت نے بتایا تھا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے اسیران کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نےÂ اسیران کے اقارب پر ملاقات پر نئی قدغنیں عائد کی ہیں اور کسی بھی اسیر کے ساتھ صرف دو ماہ کے بعد اس کے خاندان کے کسی ایک فرد کی ملاقات کرائی جاسکتی ہے۔
