• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

طبی سہولیات کا فقدان، اسیر فلسطینی مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

پیر 25-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8694
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل درجنوں مریض فلسطینیوں کے ساتھ جیل عملہ دانستہ غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں اسیران کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب مریض اسیران کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لیے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کےوکیل معتز شقیرات نے اسیران کی طرف سے بھیجے گئے ایک مکتوب کا حوالہ دیا ہے۔ اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل مریض اسیران صہیونی جیلروں کے رحم وکرم پر ہیں۔ کئی فلسطینی مریض نام نہاد جیل اسپتال الرملہ میں بدترین غفلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

مکتوب میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی انتظامیہ اور جیلر دانستہ طور پر فلسطینی اسیران بالخصوص مریض قیدیوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔ جیلوں میں بیمار پڑے فلسطینی سسک سسک کر جی رہے ہیں۔ انہیں جیل کے اندر اور باہر کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔

اسیران کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ قیدیوں کی بیماریوں کی تشخیص نہیں کراتی اور نہ ہی انہیں پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کی اجازت دی جاتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ انہیں عارضی آرام دینے والی گولیاں’پین کلر‘ دیے جاتے ہیں اور نیند اور بے ہوشی کی دوائیوں کے ذریعے انہیں مسلسل تکلیف میں رکھا جاتا ہے۔

فلسطینی مندوب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں مریض قیدیوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زاید ہے مگران میں سے 14 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieطبی سہولیات کا فقدان، اسیر فلسطینی مریضوں کی زندگیاں خطرے میں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.