• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کا القدس میں صہیونیوں کے لیے 2600 مکانات کی تعمیر کا حکم

جمعہ 22-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6611
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر ’جبعات ھمطوس‘ صہیونی کالونی میں مزید 2600 نئے مکانات کی منظوری دیتے ہوئے پورے شہر میں صہیونی آباد کاری میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی جریدہ ’یروشلم‘ میں اسرائیل کی حکمراں جماعت کے رکن اور بیت المقدس میں صہیونی آباد کاری کے ایک بڑے ٹھیکیدار ’ایلن گورڈو‘ نے بتایا کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس بالخصوص بیت صفافا میں اڑھائی ہزار سے زائد مکانات فوری طور مکمل کیے جائیں۔

ارپورٹ کے مطابق ایلن گورڈو نے ’گیوات مشواہ‘ صہیونی کالونی میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم شاہراہ بیگن کے پہلے فیز کی تعمیر کی منظوری دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گیلو صہیونی کالونی کے رز مریزن روڈ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔

گیوات ھمطوس میں یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ کئی سال پرانا ہے۔ کالونی میں ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کے جاری رہنے کے باوجود یہ منصوبہ مکمل نہیں کیا جاسکا۔ نیتن یاھو نے اس منصوبے کی وجہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرکے جلد از جلد اسے مکمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت 2600 نئے مکانات کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی۔ ان میں سے 600 مکانات اسرائیل کے عرب شہریوں کے لیے تعمیر کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیاہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.