مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ Â گذشتہ روز 113 صیہونی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اوّل میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج Â نے مسجد الاقصیٰ میں منگل کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 113 صیہونی اشرار نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی میں داخل ہونے کے بعد قبلہ اوّل کے مختلف حصوں میں گشت کیا جبکہ کچھ صیہونیوں نے تلمودی کے مراسم انجام دیئے۔
صیہونی آباد کار مسجدالاقصی کا اسلامی و عیسائی تشخص پامال کر کے اسے صیہونی علامت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
ادھر قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق اگست میں 3 ہزار 647 صہیونیوں نے قبلہ اول پر دھاوے بولے، ان میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے 20 پولیس کے 14 اہلکار بھی شامل ہیں۔
