مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں امریکی فوج نے اپنا مستقل فوجی اڈہ قائم کیا ہے۔ یہ فوجی اڈہ اسرائیلی ایئر ڈیفنس اسکول کا حصہ ہے جس کا مقصد اسرائیلی فوج کو جنگی تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ہرمیدان میں مدد کرنا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی فلسطین میں قائم کیے جانے والے مستقل فوجی اڈے میں سیکڑوں فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ اس فوجی اڈے پر ایک دیو قامت راڈار نصب کیا جائے گا۔ اس اڈے پر امریکی فوج کے ساتھ اسرائیلی فوج بھی کام کرے گی۔عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج کو دیا گیا مستقل اڈہ اس سے قبل اسرائیلی فوج کے استعمال میں رہ چکا ہے۔ امریکی فوج کے حوالے کیے جانے کے بعد اس کے داخلی راستے پر امریکی پرچم لہرایا گیا ہے۔
