• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، 16 فلسطینی گرفتار، وحشیانہ تشدد

بدھ 20-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8636
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)  فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں منگل 19 ستمبر کو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ کئی مقامات پر فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوج کے درمیان تصادم اور جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک سابق اسیر کی اہلیہ کی کار بھی اس سے چھین لی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز غرب اردن اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران ڈیڑھ درجن کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں چھاپے مارے۔ جبل ابو رمان  اور دورا کے مقامات سے دو فلطسینیوں عبد ولید السویطی اور محمود ھمدان الفسفوس کو حراست میں لے لیا۔

ابق اسیر سفیان جمجوم نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل میں ابو رمان کے مقام پر ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر میں توڑپھوڑ کی اور ان کی اہلیہ کے زیراستعمال ایک کار کو بغیر کسی وجہ کے قبضے میں لے لیا۔

صہیونی فوج نے تلاشی کے دوران صہیب قفیشہ اور عبدالحلیم قفیشہ کو حراست میں لینے کے بعد ان کے ایک بھائی نور قفیشہ کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کا نوٹو جاری کیا ہے۔

غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں تلاشی کے دوران کفل حارس کے مقام پر دھاووں میں متعدد شہریوں کو زدو کوب کیا گیا۔ شہر سے دو فلسطینی  شہریوں محمد سالم ابو یعقوب اور اس کے 17 سالہ بیٹے سالم کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اس کے علاوہ ولید عبید اور اس کے بیٹے سترہ سالہ احمد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

شمالی شہر قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران ایک شہری کو اپنے بیٹے کو پولیس کے حوالے کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا۔

شہر کے مشرقی علاقے خلہ الراعی سے عزالدین محمود اور اس کے بیٹے مُحمد کو گرفتار کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، 16 فلسطینی گرفتار، وحشیانہ تشدد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.