• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

محمود عباس غزہ کے خلاف کیے تمام انتقامی فیصلے منسوخ کریں:حماس

منگل 19-09-2017
in حماس
0
0Pala6519
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف کیے گئے تمام انتقامی فیصلے منسوخ کرتے ہوئے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کو غزہ کے امور کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت فراہم کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ محمود عباس کو غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف اٹھائے گئے تمام انتقامی اقدامات فوری منسوخ کرتے ہوئے مصر کی مساعی سے مفاہمتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے غزہ میں اپنی عبوری انتظامی کمیٹی تحلیل کردی ہے۔ اس کے بعد تمام اختیارات فلسطینی قومی حکومت کو سونپنے میں تاخیر کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔ لہٰذا حماس صدر محمود عباس سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کےعوام کے خلاف کیے گئے تمام انتقامی فیصلے بالخصوص سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی، جبری ریٹائرمنٹ، اسیران کے اہل خانہ کے وظائف روکنے، مریضوں پر سفری پابندیاں مکمل طور پر برخاست کی جائیں۔

خیال رہے کہ حماس نے اتوار 17 ستمبر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے غزہ میں قائم کردہ انتظامی کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی زیرنگرانی قومی حکومت کو انتظامات اپنے ہاتھ میں لینے کی دعوت دی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.