• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مفاہمتی مساعی کی تحسین، فلسطینی بھائی چارے کی مثال قائم کریں:ترکی

پیر 18-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8626
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں قائم کردہ انتظامی کمیٹی کو تحلیل کیے جانے اور قومی مفاہمت کے عمل میں پہل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترک حکومت نے تمام فلسطینی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاہمت کے موجودہ سنہری موقعے کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول فلسطینی تنظیموں کے درمیان مفاہمت کے لیے حماس کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ حماس کی جانب سے غزہ میں انتظامی کمیٹی تحلیل کرنا فلسطینیوں میں مفاہمت کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ ترکی تمام فلسطینی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہے کہ وہ مفاہمت اور مصالحت کے موجودہ موقعے سے فائدہ اٹھائیں اور باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھائی چارے کی عملی مثال قائم کریں۔

ترکی نے حماس کی انتظامی کمیٹی کو تحلیل کیے جانے کو قومی مفاہمت کے حوالے سے اہم ترین، خطے میں استحکام کا ذریعہ اور دو ریاستی حل کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ استنبول حکومت فلسطینی تنظیموں کے درمیان مفاہمت کے لیے کوشاں رہی ہے۔ کسی بھی چینل سے فلسطینی تنظیموں میں طے پائے مفاہمتی معاہدے کو ترکی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

خیال رہے کہ مصری حکومت کی طویل کوششوں اور حماس کے ساتھ مذاکرات کے بعد قاہرہ نے فلسطینی جماعتوں کو ایک بار پھر مصالحت کے لیے اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس ضمن میں حماس نے پہل کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں قائم اپنی عبوری انتظامی کمیٹی ختم کرتے ہوئے قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ کو انتظامی امور سنبھالنے کی دعوت دی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.