نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں گذشتہ روز تین مقامات پر سیکڑوں صہیونی شرپسندوں نے دھاوے بولے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی موجودگی میں جنوب مشرقی نابلس میں سیکڑوں صہیونی داخل ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے نصف شب عورتا قصبے میں دھاوا بولا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی آباد کاروں کی بھاری تعداد نے عورتا قصبے کے تین مقامات پردھاوے بولے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
