فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق بورین میں سیکڑوں فلسطینیوں نے صہیونی ریاستی دہشت گردی، صہیونی آباد کاری، صہیونی غنڈہ گردی اور نسلی دیوار کی تعمیر جاری رکھنے کے خلاف جلوس نکالا۔ اسرائیلی فوج نے پُرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا، ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں اور اشک آور گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔
مقامی ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کے نتیجے میں جابر قادوس نامی شہری شدید زخمی ہوئے۔ Â القادوس کے بازو پر آنسوگیس کا شیل اور جسم کے دوسرے حصوں پر ربر کی کئی گولیاں لگی ہیں جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ آنوگیس کی شیلنگ سے دسیوں فلسطینی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
