• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس کے ’خان الاحمر‘ کو فلسطینیوں سے خالی کرنے کی سازش

ہفتہ 16-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8589
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبارات اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق حکومت مشرقی بیت المقدس میں مسلم اکثریتی قصبے’خان الاحمر‘ کو فلسطینی آبادی سے خالی کراتے ہوئے وہاں پر صہیونیوں کو آباد کرنا چاہتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’بتسلیم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل خان الاحمر کو فلسطینی آبادی سے جلد از جلد خالی کراتے ہوئے وہاں پر صہیونیوں کو آباد کرنے کا خواہاں ہے۔

اسی ضمن میں حال ہی میں اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے مشرقی بیت المقدس  خان الاحمر کے مقام پر میں دو فلسطینی کالونیوں کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں فوری طور پرخالی کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق وزیر دفاع آوی گیڈور نے اسرائیلی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں ’خان الاحمر‘ کالونیوں کو فوری طور پر فلسطینی آبادی سے خالی کرانے کے لے اقدامات کریں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیردفاع نے الخلیل کی ’سوسیا‘ اور مشرقی بیت المقدس کی ’خان الاحمر‘ کالونیوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کالونیوں میں فلسطینیوں نے اپنی مرضی سے مکانات تعمیر کیے ہیں جنہیں اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سےاجازت نہیں دی گئی۔

صہیونی وزیر دفا کا ہے کہ سوسیا اور خان الاحمر سیکٹر ’C‘ میں ہونے کے باوجود انہیں اس لیے خالی کرایا جا رہا ہے کیونکہ فلسطینیوں نے وہاں پربغیر اجازت کے مکانات تعمیر کر رکھے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع کی طرف سے ہدایات جاری ہونے کے بعد متعلقہ عملہ دونوں فلسطینی بستیوں کو خالی کرانے کی تیاری کررہا ہے۔ پیش آئند چند ماہ کے دوران دونوں فلسطینی بستیوں کو خالی کرالیا جائے گا۔

اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی بستیوں کو غیرقانونی قرار دینے کے حربے پر فلسطینی سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ دونوں کالونیاں یورپی یونین کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہیں۔ مشرقی بیت المقدس میں واقع ’خان الاحمر‘ کالونی میں اٹلی کی ایک این جی او کے تعاون سے قائم کردہ اسکول کو فلسطینی بدوؤں کی علامت قرار دیا گیا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق لائبرمین نے ’سیکٹر C ‘ میں فلسطینیوں کو مکانات کی تعمیر میں معاونت کرنے پر یورپی یونین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ یورپی یونین فلسطینیوں کے’غیرقانونی‘ مکانات کی مسماری میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس کے ’خان الاحمر‘ کو فلسطینیوں سے خالی کرنے کی سازش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.