• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی رہنماؤں کی القدس بے داخلی باطل قرار دی

جمعہ 15-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8573
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی سپریم کورٹ نے صہیونی حکومت کی جانب سے زبردستی مقبوضہ بیت المقدس سے بے دخل کیے گئے چار سرکردہ فلسطینی رہنماؤں کی شہر بدری اور شہریت کی منسوخی کو باطل قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے تین فلسطینی ارکان اسمبلی اور ایک سابق وزیر کہ القدس بدری کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چاروں کو بیت المقدس میں رہائش اختیار کرنے کا مکمل حق فراہم کیا ہے۔

القدس میں اسیران کے اہل خانہ پرمشتمل کمیٹی کے عہدیدار امجد ابو عصب نے بتایا کہ صہیونی ریاست نے القدس بدری کے بعد چاروں فلسطینی رہنما محمد ابو طیر، احمد عطون، سابق اسیر محمد طوطح اور سابق وزیر خالد ابو عرفہ کو حراست میں لے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست نے سنہ 2006ء میں فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بیت المقدس سے حماس کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہونے والے چاروں ارکان کو بیت المقدس سے بے دخل کرتے ہوئے ان کی القدس کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

ان ارکان نے یکم جولائی 2010ء کو بیت المقدس میں ریڈ کراس کے دفتر کے باہر دھرنا دیا اور 570 دنوں تک یہ احتجاجی دھرنا جاری رکھا تھا۔ صہیونی ریاست نے دھرنا ناکام بنانے کے لیے سابق وزیر انجینیر خالد ابو عرفہ کو حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد 23 جنوری 2012ء کو رکن پارلیمنٹ محمد طوطح کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ احمد عطون پہلے ہی گرفتار تھے جب کہ ایک رکن کو چند ہفتے قبل حراست میں لیا گیا ہے۔

ان ارکان نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی معاونت سے اسرائیلی سپریم کورٹ میں اپنی القدس بدری کے خلاف درخواست دی تھی۔

عدالت اس سے قبل بھی القدس بدری کا فیصلہ معطل کرچکی ہے۔ سابقہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیر داخلہ کے پاس القدس کے کسی باشندے کو شہر سے نکال باہر کرنے کے اختیارات نہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت نے فلسطینی رہنماؤں کی القدس بے داخلی باطل قرار دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.