• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصری فوجیوں پر حملہ مجرمانہ دہشت گردی ہے: حماس

منگل 12-09-2017
in حماس
0
0Pala6492
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز جزیرہ سیناء میں مصری فوجیوں پر شرپسندوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اور مجرمانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جزیرہ نما سیناء میں ’بئر العبد‘ کے مقام پر دہشت گردوں کی طرف سے گھات لگا کر مصری فوجیوں پر حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ بدترین دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائی ہے۔ اس حملے میں بے گناہ مصری فوجیوں کو قتل کیا گیا ہے۔ حماس اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مصری فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ مصری فوج پر حملہ کرنے والے عناصر برادر ملک مصر کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے۔ تشدد، قتل وغارت گری اور خون خرابہ کرنے والے عناصر فلسطینی اور مصری دونوں اقوام کے دشمن ہیں۔

حماس نے گذشتہ روز جزیرہ سیناء میں دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے مصری فوجیوں کےاہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس مصر کو عدم تحفظ اور عدم استحکام سے دوچار کرنے والے عناصر کی مکروہ چالوں سے نجات کی خواہاں ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مصر کے جزیرہ نما سیناء میں بئر العبد کے مقام پر ملٹری پولیس کی تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 18 اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.