فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج Â نے مسجد الاقصیٰ میں اتوار Â کو صہیونی اشرارکے کئی گروپ اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں Â مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ صبح کے وقت میں 98 Â صہیونیوں نے قبلہ اوّل پر دھاوے بولے۔ اس کے علاوہ 40 پولیس اہلکار اور 20 صہیونی طلباء نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
اسی اثناء میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صہیونی آباد کار باب المغاربہ (مراکشی دروازے) سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے صہیونیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔
