• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس نے اسیران کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی امداد بند کردی

اتوار 10-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8517
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیلی زندانوں میں قید وبند کی صعوبتیں جھیلنے والے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’کلب برائے اسیران‘ کو دی جانے والی امداد روک دی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے اس اقدام پر اسیران کے اقارب کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امور اسیران کے لیے کام کرنے والے ادارے‘کلب برائے اسیران‘ کے مقرب ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس نے تنظیم سے وابستہ ارکان کو دی جانے والی امداد بند کردی ہے۔ یہ امداد کلب برائے اسیران کے ساتھ کام کرنے والے کارکنوں کی تنخواہوں، دفاتر کے اخراجات اور دیگر مدات میں دی جاتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلب برائے اسیران فلسطینی صدر کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر قائل کرنے لیے تمام ذرائع استعمال کرے گی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ صدر عباس کے ساتھ امدادی روکے جانے کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کلب برائے اسیران 25 سال سے اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے حقوق کے لئے کام کررہا ہے۔ اس ادارے کی خدمات کے پیش نظر اس کی امداد روکے جانے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنے دورہ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد واپسی پر اسیران کے اہل خانہ کو ملنے والی امداد بند کردی تھی جس پر فلسطینی سیران کے اہل خانہ اور دیگر شہریوں کی طرف سے مسلسل احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.