مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے جنوبی علاقے دیمونا میں ایک بازار کے قریب کار اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 14 صہیونی زخمی ہو گئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے ایک 40 سالہ شخص کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دیگر زخمیوں کو بھی گہرے زخم آئے ہیں اور ان سب کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
