بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزارت انصاف نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی سیکڑوں اراضی یہودی آباد کاروں کی ملکیت قرار دے کران کے حوالے کر دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت لحم میں مزاحمت صہیونی آباد کاری کمیٹی کے مندوب حسن بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیلی وزارت انصاف نے کل منگل کو فلسطینیوں کی 876 دونم اراضی صہیونیوں ملکیت قرار دے کران کے حوالے کردی۔
ان کا کہنا ہے کہ صہیونیوں کی ملکیت قرار دی گئی فلسطینی اراضی ’عتصیون‘ صہیونی کالونی کے قریب واقع ہے جس پر ’عصیونہ‘ نامی صہیونی توسیع پسندی میں ملوث کمپنی کا قبضہ ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ صہیونیوں کی ملکیت قرار دی گئی اراضی کے مالکانہ حقوق کے لیے 18 سال سے فلسطینیوں اور صہیونی انتظامیہ کے درمیان کشمکش جاری ہے۔
