• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے دھاوے، متعدد شہری گرفتار

بدھ 06-09-2017
in فلسطین
0
0Pala6412
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے آج منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کے مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ منگل کو اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں سلوان اور الطور کالونی میں گھر گھر کئی گھنٹے تک تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے سلوان میں عین اللوزہ کالونی میں تلاشی کے دوران 18 سالہ نوجوان امیر فروخ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سوموار کی شام کو بھی اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس کے علاقے الطور میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ کئی نوجوانوں اور کم عمر بچوں کی بھی شناخت پریڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے الطور قصبے میں تلاشی کےدوران 15 سالہ امیر حازم الصیاد، 14 سالہ محمد محمود ابو الھویٰ اور 14 سالہ داود ابو الھویٰ کو حراست میں لینے کے بعد شاہراہ صلاح الدین پر واقع تفتیشی مرکز منتقل کردیا۔

درایں اثناء اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے بیت المقدس میں متعدد فلسطینی خاندانوں کو مکانات خالی کرانے کے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ نے الشیخ جراح کے مقام پر واقع متعدد گھروں کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں فوری طور پرخالی کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

الشیخ جراح کی مقامی دفاع اراضی واملاک کمیٹی کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے عید کے ایام میں الشیخ جراح میں موجود فلسطینیوں کے چھ مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں 30 دن کے اندر اندر خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ جن مکانات کو خالی کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں 30 افراد رہائش پذیر ہیں جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے دھاوے، متعدد شہری گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.