• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر دفاع کا دو فلسطینی بستیاں خالی کرانے کا حکم

جمعرات 31-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8426
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبارات کے مطابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا اور مشرقی بیت المقدس  میں دو فلسطینی کالونیوں کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں فوری طور پرخالی کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع آوی گیڈور نے اسرائیلی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ الخلیل شہر کے جنوبی قصبے یطا میں واقع ’سوسیا‘ اور مشرقی بیت المقدس میں ’حان الاحمر‘ کالونیوں کو فوری طور پر فلسطینی آبادی سے خالی کرانے کے احکامات دیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیردفاع نے الخلیل کی ’سوسیا‘ اور مشرقی بیت المقدس کی ’خان الاحمر‘ کالونیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کالونیوں میں فلسطینیوں نے اپنی مرضی سے مکانات تعمیر کیے ہیں جنہیں اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سےاجازت نہیں دی گئی۔

صہیونی وزیر دفا کا ہے کہ سوسیا اور خان الاحمر سیکٹر ’C‘ میں ہونے کے باوجود انہیں اس لیے خالی کرایا جا رہا ہے کیونکہ فلسطینیوں نے وہاں پربغیر اجازت کے مکانات تعمیر کر رکھے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع کی طرف سے ہدایات جاری ہونے کے بعد متعلقہ عملہ دونوں فلسطینی بستیوں کو خالی کرانے کی تیاری کررہا ہے۔ پیش آئندہ چند ماہ کے دوران دونوں فلسطینی بستیوں کو خالی کرالیا جائے گا۔

اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی بستیوں کو غیر قانونی قرار دینے کے حربے پر فلسطینی سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ دونوں کالونیاں یورپی یونین کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہیں۔ مشرقی بیت المقدس میں واقع ’خان الاحمر‘ کالونی میں اٹلی کی ایک این جی او کے تعاون سے قائم کردہ اسکول کو فلسطینی بدوؤں کی علامت قرار دیا گیا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق لائبرمین نے ’سیکٹر C ‘ میں فلسطینیوں کو مکانات کی تعمیر میں معاونت کرنے پر یورپی یونین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ یورپی یونین فلسطینیوں کے’غیرقانونی‘ مکانات کی مسماری میں رکاوٹیں پیداکر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی  سپریم کورٹ میں فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کے نوٹس کے خلاف 400 شکایات درج ہیں۔ ان میں 120 فلسطینی بلدیہ اور 300 شکایات مکانات کو غیرقانونی قرار دینے کے خلاف ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی وزیر دفاع کا دو فلسطینی بستیاں خالی کرانے کا حکم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.