• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں جنگ سے تباہ 75% مکانات کی تعمیر نو مکمل

بدھ 30-08-2017
in غزہ
0
0Pala8412
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت ہاؤسنگ وبہبود عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کے دوران دو ماہ تک غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والے 75 فی صد مکانات کی تعمیر نو مکمل کرلی گئی ہے۔ جب کہ اگلے چھ ماہ کے دوران مزید گھروں کی تعمیر بھی مکمل کرلی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیر برائے ہاؤسنگ مفید الحساینہ نے میڈیا کو بتایا کہ اگر حکومت کو 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم مل گئی تو وہ چھ ماہ میں باقی ماندہ تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر مکمل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں مکانات کی تعمیر نو کا مشکل مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ تین سال کے عرصے میں تباہ ہونے والے 75 فی صد مکانات کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مفید الحساینہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ کی جانب سے 12 فلسطینی خاندانوں کے لیے گھروں کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ پیش آئند ایام مین سعودی عرب کی طرف سے 40 ملین ڈالر کی گرانٹ ملنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کویت کی امداد سے 2250 رہائشی مکانات مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ 382 مکانات کی تعمیر جلد مکمل کرلی جائے گی۔ کویت کی طرف سے جنگ میں تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے بھی 35 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ 8 جولائی سے 26 اگست تک جاری رہنے والے صہیونی جنگ کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 2200 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔ بمباری سے 13 ہزار 217 مکانات تباہ، 62 مساجد شہید اور 109 مساجد کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں جنگ سے تباہ 75% مکانات کی تعمیر نو مکمل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.