• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غرب اردن میں کوئی کالونی ختم نہیں کرنے دیں گے: نیتن یاھو

منگل 29-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5890
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں کوئی صہیونی کالونی ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کہا ہے کہ غرب اردن بھی اسرائیل کا حصہ ہے اور وہاں پر قائم کی گئی تمام یہودی کالونیوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

عبرانی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق نیتن یاھو نے یہ بیان شمالی غرب اردن پر قبضے کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ’یہودا اور السامرۃ‘ (غرب اردن) تک پھیلا ہوا ہے۔ ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ان علاقوں میں قائم کی گئی کوئی صہیونی کالونی ختم کرسکے۔

نیتن یاھو نے اعتراف کیا کہ ان کی حکومت فلسطین میں صہیونی آباد کاری کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کی نسبت زیادہ سرگرم رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودی کالونیاں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ ہم غزہ سے باہر نکل آئے مگر ہمیں اب بھی راکٹون کا سامنا ہے۔ ہم اب مزید کوئی علاقہ فلسطینیوں کے لیے خالی نہیں کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر گریڈ کوشنر سمیت اعلیٰ حکام کا ایک وفد اسرائیل کے دورے سے واپس ہوا ہے۔ امریکی وفد کے دورے کا مقصد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تعطل کا شکار امن بات چیت کی بحالی کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں کوئی کالونی ختم نہیں کرنے دیں گے: نیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.