نئی دہلی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بھارتی حکومت نے اسرائیل میں ا پنے مز ید پا نچ مشن آفس کھولنے کی ا جا زت دے دی ہے۔ دہلی میں اسرائیلی مشن کے ایک اعلیٰ عہد یدار نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارتی حکومت کے درمیان اس حوالے سے 2015 سے بات چیت چل ر ہی تھی جسے 10 اگست 2017 کو حتمی شکل دے کر بھارتی حکام نے اسرئیلی حکومت کو بھارت میں مزید پا نچ مشن آفس کھولنے کی ا جازت دے دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ذرائعÂ نے Â دہلی میں اسرئیلی مشن کے ذمہ دار سے اس حوالے سے معلومات ما نگی تو انہوں نے کہا کہ اس کا با قاعدہ اعلان اس و قت ہو گا جب بھارتی حکومت ہمیں اجازت نامے کے کاغذات دے گی، انہوں نے کہا اصولی فیصلہ ہو گیا ہے تا ہم دونوں ملکوں کے اعلیٰ عہد یداروں کی ملاقات کے بعد تحریری طور پر اعلان ہو گا۔
ادھر خصومی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کی بنائی گئی امور کشمیر کمیٹی کے عارضی ذمہ دار مرکزی وزیردفاع ارون جیٹÂ لی Â نے جموں و کشیمر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، غلام نبی آزاد اور عمر عبد اللہ کے ساتھ کا پیغام بھیجوایا ہے۔
